اسلام آباد جون 2 (اے پی پی)؛ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت اہم اجلاس
اجلاس میں صوبائی وزراء خوراک پنجاب اور خیبر پختون خواہ شریک۔ خیبرپختونخواہ کو گندم کی دستیابی کے معاملہ پر غور۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کو ضروریات کے مطابق گندم کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اُٹھائے جائیں۔
صوبائی وزیر خوراک کے پی کے کا کہنا تھا کہ خیبرپخوتنخواہ کی گندم کی پیداوار اس کی ضرورت سے کم ہے،جبکہ وزیرخوراک پنجاب کی سپیکر کو یقین دہانی اور کہا کہ خیبرپختونخواہ میں کی گندم کی ضرورت پوری کرنے میں مکمل تعاون کریں گے،وزیر خوراک کے پی کے نے کہا کہ ان کا صوبہ پنجاب سے ضرورت کی گندم خریدنے کے لئے تیار ہیں،
اسپیکر نے ہدایت کی کہ صوبے میں گندم خریداری کے اہداف برقت مکمل کئے جائیں۔ عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ
پنجاب اپنی وافر گندم چھوٹے صوبوں کو فراہم کرنے کو تیار ہے ۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری خوراک اور ایس ایم بی آر بھی اجلاس میں شریک ہوے۔











