کوئٹہ 04 جون (اے پی پی): صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کی زیر صدارت بروری روڈ واقعہ کے حوالے سے شعیہ اور سنی علما کرام کا اجلاس منعقد ہوا_ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی، ملک سکندر ایڈوکیٹ، مبین خلجی،قادر ناہل، نصیر احمد شاہوانی، اصغر اچکزئی، ایڈیشنل آئی جی پولیس عبد الرزاق چیمہ اور ایف سی ودیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی_ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءلانگو نے کہا کہ آج کے میٹنگ کا مقصد عوام کو شعور آگاہی دینا ہے یقیناً شر پسند عناصر موجود ہیں شر پسند عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلا جارہا ہیں جن کی کوشش ہیں کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کا امن ایک دفعہ پھر سے خراب ہو اور ہم ان عناصر کی یہ کوشش کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گئے ہم نے اس شہر کے امن کو بحال کرنے کیلئے بہت سی قربانیاں دی۔ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گئی واقعہ میں ملوث عناصر کو سخت سے سخت سزا دی جائے گئی اگر ہم اتفاق سے رہیں گے تو کوئی ہمارے درمیان تفریق نہیں پھیلا سکتا اور کسی کو کوئٹہ کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گے_ اجلاس میں شریک علماءاکرام اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے سانحہ بروری کی مذمت کی اور کہا کہ انسانیت کسی کا گلہ کاٹنے کی اجازت نہیں دیتی نفرت کی سیاست کو ختم کرنا ہےملک دشمنوں کی کوشش ہے کہ سنی شیعہ کو لڑایا جائے اور ان کی یہ کوشش کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگئی ۔
وی این ایس، کوئٹہ











