ملتان:ضلعی انتظامیہ کی سیلاب سے نمٹنے کے لئے پیشگی تیاریاں شروع ہوکر دی  گئیں

162

ملتان ، 05 جون   (اے پی پی): ضلعی انتظامیہ کی سیلاب سے نمٹنے کے لئے پیشگی تیاریاں شروع ہو  کر دی  گئی ہیں ،ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر ریسکیو1122  کی جانب  سے فرضی مشقیں شیر شاہ برج کے مقام پر منعقد کی گئی ۔

مشقوں کے دوران   سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنے اور انہیں  محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ  کیا گیا اور پانی میں ڈوبے ہوئے افراد کو نکالنے اور انخلاء کے دوران زخمی  ہونیوالوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی  فرضی مشق بھی کی گئی۔

 اس موقع پر ریسکیو، محکمہ صحت، میٹرو پولیٹن  اور تحصیل کونسلز کی طرف سے رجسٹریشن کیمپ اور میڈیکل کیمپ بھی قائم کیا گیا اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی،سول ڈیفنس اور واسا کی طرف  سے کیمپ بھی لگائے گئے اور اے ڈی سی ریونیو محمد طیب خان نے کہا کہ فرضی مشقوں کا مقصد اپنی تیاریوں کا جائزہ لینا ہے،فرضی مشقوں سے آلات کی جانچ پڑتال اور  مختلف محکموں کے درمیان رابطہ کار بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔

وی این ایس ، ملتان