اسلام آباد ، 5 جون (اے پی پی): نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سندھ اور آزاد کشمیر کے ہسپتالوں کو ونٹیلیٹرز اور حفاظتی طبی سامان کی ساتویں کھیپ ارسال کر دی۔ سندھ کے لیے 26 آئی سی یو ونٹیلیٹرز، 26 بائی پیپ اور 10ایکسرے مشینیں دی گئی ہیں۔ آزاد کشمیر کو 10 بائی پیپ اور 5 ایکسرے مشینیں دی گئی ہیں۔
این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق حفاظتی کٹس میں سندھ کو 8 لاکھ 64 ہزار اور آزاد کشمیر کو 86ہزار 384 فیس ماسک ارسال کئے گئے ہیں۔ سندھ کو 15ہزار 848 جبکہ آزاد کشمیر کو 1585حفاظتی سوٹ، سندھ کے لئے 6 ہزار330 اور آزاد کشمیر کو 633 این۔95 ماسک فراہم کئے ہیں۔ اسی طرح ڈی۔95، کے این۔95 اور دیگر اقسام کے سرجیکل ماسک بھی سندھ اور آزاد کشمیر کو ارسال کیے گئے۔
اس کے علاوہ 36ہزار 488سرجیکل گانز سندھ، 3ہزار 649 آزاد کشمیر کو ارسال کئے ہیں جبکہ سرجیکل دستانے اور کیپس بھی ارسال کر دی گئیں۔ ترجمان نے کہا کہ ہسپتالوں کے لئے فیس شیلڈ اور آنکھوں کے لئے حفاظتی عینکیں بھی روانہ کر دی گئیں۔۔











