بورے والا، ۵ جون (اے پی پی): کورونا وائرس میں بتدریج اضافہ ہو گیا۔62 میں سے 17 افراد صحت یاب ہوگئے۔45 افراد گھروں اور ہسپتال میں آئیسولیٹ ہیں۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال کے مطابق اب تک بورے والا میں کل 642 افراد کے کورونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں جن میں سے 62 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جن میں سے 17 افراد مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں اور کورونا سے متاثرہ 45 افراد میں سے 40 افراد اپنے گھروں پر آئیسولیٹ ہیں جبکہ 5 افراد ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل ہیں 63 افراد کے ٹیسٹ لیبارٹری بھیجے ہوئے ہیں جن کے رزلٹ آنا ابھی باقی ہیں
کورونا وائرس کے پھیلاو میں اضافہ کے پیش نظر مقامی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے شہریوں کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ فیس ماسک کا استعمال کریں۔دوکانوں اور کاروباری مراکز پر سماجی فاصلوں کا خیال رکھیں دوکانداروں اور خریداروں کے صابن سے ہاتھ دھونے چاہیئں سینیٹائزرز کا استعمال بھی کریں جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کر کے کورونا کے پھیلاو کا روکا جاسکتا ہے
وی این ایس، بورے والا











