کوئٹہ 05 جون ( اے پی پی ): کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا تربت میں گزشتہ دنوں ڈکیتی کے واقعہ میں ایک خاتون قتل اور بچی زخمی ہوئی تھی، واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے شرپسندوں کو پیغام دیتے ہیں کہ وہ اداروں کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، سانحہ ہزارہ ٹاؤن میں نامزد تمام ملزمان گرفتار کرلئے ہیں ہزارہ ٹاؤن واقعہ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے تدارک کیلئے اے پی سی بلانے پر مشاورت ہورہی ہے، صوبائی وزیرداخلہ ضیاءلانگونے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت نے ایس اوپیز طے کر رکھی ہیں، لوگ خود ایس او پیز پر عمل کریں حکومت ڈنڈے کے زور پر عمل نہیں کروا سکتی ۔
وی این ایس، کوئٹہ











