ملتان،05 جون(اے پی پی ):ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہار ٹی کلچر اتھارٹی ملتان ڈاکٹر ملک عابد محمود نےکہاہے کہ ملتان شہر کو خوبصورت اور سرسبز بنانے کے لیے بھر پو ر اقدامات کریں گے، گرین بیلٹس اور پارکوں کو بہتر بنانے گئے، ادارے کے ملازمین ایمانداری اور محنت سے ذمہ داریاں سر انجام دیں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار پی ایچ اے آفیسران کو بر یفنگ پارکوں اور ہیڈ آفس کے دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ بھی مو جو د تھے۔
ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ شہر کی گرین بیلٹس پر درختوں اور پو دوں کی شجرکاری کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہر کو خوبصورت بنانے کے مشن کو لے کر آگے بڑھے گئیں ۔ڈی جی نے نو رالحسن پا رک،شجا ع آبا د روڑ گرین بیلٹ، فیصل مختیار پارک اور ڈوگر پارک کا بھی دورہ کیا۔
ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس نے ڈی جی پی ایچ اے کو ادارے کے امور کے با رے پر بر یفنگ دی۔
اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ پارکوں کو لاک ڈاؤن میں بھی بہترین حالت میں بحال رکھنے کی بھر پو ر
کو شش کی جبکہ حکومت کی جا نب سے پارکوں کو کھو لنے کے فیصلے کا خیر مقدم کر یں گے۔ پارکوں کے کھلنے سے صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا۔ حکومت کی جانب سے تمام ایس او پیز پر عمل درآمد کرائے گئے ۔
انگرین بیلٹس میں بتد ریج بہتری آ رہی ہے،ڈی جی نے پی ایچ اے مختلف برانچز کا دورہ کیا، اور مختلف ونگز کے آفیسران سے متعلقہ شعبہ جات کے متعلق بر یفنگ لی۔
وی این ا یس، ملتان











