ملتان ، 06 جون (اے پی پی ):ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہار ٹی کلچر اتھارٹی ملتان ڈاکٹر ملک عابد محمود نے کہا کہ پارکوں کو صبح اور شام کے اوقات میں حکو متی ایس او پیز کے تحت کھو لنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام پارکوں کے باہر آگا ہی ہدایات آویزاں کر دی گئی ہیں، جن پر مکمل عمل درآمد کروایا جائے گا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف پارکوں میں آگاہی سٹمیرز آویزاں کر نے کے موقع پر کیا ،چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ اور ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس روبینہ کوثر بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
ڈی جی ڈاکٹر ملک عابد محمود کا کہنا تھا کہ پارکوں میں جا گنگ ٹریکس اور واکنگ ٹریکس فعال کر یں گے، پارکوں میں آئی عوام سیر و تفریح کے لئے سماجی فا صلو ں کا خیا ل رکھیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ عوام ایک جگہ اکٹھا ہونے سے گر یز کرے،اس کے علاوہ ماسک اور سینٹا یز ر کے استعمال کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے اعجا ز حسین جنجوعہ نے کہا کہ پارکوں کے کھلنے سے صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام میں صحت مندانہ سرگرمیا ں ختم ہو چکی تھیں لیکن اب بحالی کا عمل بتد ریج شروع ہو گا جبکہ حکومتی ایس او پیز پر عمل کرنا لازم ہو گا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس روبینہ کوثر نے کہا کہ یہ ایک احسن اقدام ہے، لیکن عوام کا تعاون درکار ہو گا کیونکہ انسانی جان کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔عوام کو چاہیے کہ پا رکوں میں ماسک لگا کر آئیں اور حکومت کی جا نب سے جا ری کر دہ ہدایات پر مکمل عملدرآمد کریں۔
وی این ایس ، ملتان











