بورے والا: تیز رفتار کار کی ٹکر موٹر سائیکل سوار باپ جان بحق ،بیٹا شدید زخمی

156

 بورے والا ،22 جون  (اے پی پی ) :نواحی گاوں 327/ ای بی کا رہائشی عبدالحمید اپنے بیٹے محمد شکیل کے ہمراہ موٹر سائیکل

پر گھر جارہا تھا کے دیوان صاحب روڈ پر تیز رفتار کار نے انہیں بری طرح ٹکر ماردی جس سے دونوں باپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق  ریسکیو1122 نے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کردیا جہاں عبدالحمید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگیا  جبکہ  تھانہ فتح شاہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی ۔

واضح  رہے  کہ گزشتہ چند روز کے دوران ٹریفک حادثات میں 9 افراد زندگی کی بازی ہارگئے ہیں۔

وی این ایس، بورے والا