کراچی، 23 جون (اے پی پی): سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پا رلیمانی رہنماءحلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ قومی ادارہ برائے امراض قلب کو دیئے جانےوالا فنڈ مریضوں پر خرچ ہونے کے بجائے من پسند ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور دیگر ڈاکٹرز کو تنخواہوں کی مد میں سرف کیا جانا غیر قانونی اور عوام کے ٹیکسوں سے ادا ہونے والے فنڈ کا ناجائز استعمال ہے۔
انہوں نے بدھ کو سندھ اسمبلی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت قومی ادارہ برائے امراض قلب 16 ارب روپے کا مقروض ہو چکا ہے۔ ادارے میں تنخواہوں کی مد میں ماہانہ کروڑوں روپے دیئے جا رہے ہیں مگر طبی سہولیات ناکافی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی ادارہ برائے امراض قلب میں کرپشن کرنے کے لئے ٹرسٹ بنایا گیا جس کی کوئی اکاﺅنٹبلیٹی نہیں ہوئی جبکہ قانونی طور پر کسی بھی سرکاری اسپتال میں ٹرسٹ نہیں بنایا جاتا۔
وی این ایس، کراچی











