دیپالپور: بارش کے باعث چھت گرنے سے 3بچے جاں بحق

171

دیپالپور،25 جون(اے پی پی ): نواحی علاقہ کوٹ شیر خاں میں بارش کے باعث بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 6 بچوں سمیت ان کے والدین ملبے تلے دب گئے ،ملبے کے نیچے دب جانے سے 3 بچے شیزہ،ابوبکر، سعدیہ جاں بحق جبکہ 3بچوں  سمیت والدین شدید زخمی  ہوئے، ریسیکو 1122 نے موقع پر پہنچ  کر زخمیوں اور نعشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے ۔

سورس :وی این ایس، دیپالپور