لاہور،جون 26(اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہم اتحادیوں اور عوام کیساتھ کھڑے ہیں، الیکشن2023میں ہی ہوں گے۔ ہم ہر سطح پر اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلنے کی پالیسی پر گامنزن ہیں۔
جمعہ کو (ق) لیگ کے ایم این اے چوہدری مونس الٰہی سےملاقات میں دونوں جماعتوں کے تعلقات سمیت دیگر امورپر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان عوامی مفادات کے مطابق فیصلے کر رہے ہیں، احتساب کے معاملے پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا کہ حکومت اور ہم ملکر ملک کو مسائل سے نجات دلائیں گے،ہم عوام کی خدمت پریقین رکھتے ہیں اور حکومت کیساتھ ہیں۔
وی این ایس ،لاہور











