کپیٹل سٹی پولیس پشاور  کی  کارروائی، بچیوں کو اغوا کرنیوالا منظم گروہ گرفتار  

145

 

پشاور، 2جولائی(اے پی پی): کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے جنوبی اضلاع سمیت دور افتادہ علاقوں سے بچیوں کو اغوا کرنے والا منظم گروہ بے نقاب کرکے دو خواتین سمیت چار ملزمان گرفتار کرلئےہیں۔

اس حوالے سے  میڈیا کو بریف کرتے ہوئے ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل نے بتایا کہ گلبہار پولیس نے ملزمان کے چنگل سے صدہ پاڑا چنار سے اغوا شدہ بچی کو بھی بازیاب کرالیا ہے جبکہ گرفتار شدہ  ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے بچی (ش) کو گیارہ ماہ قبل صدہ بازار سے اغوا کیا تھا۔

ایس پی سٹی وقار عظی نے بتایا کہ یہ گروہ مغوی بچیوں سے گداگری کرواتا تھا اور لاکھوں روپے کے عوض بچیوں کے خرید و فروخت میں بھی ملوث ہیں۔ یہ افراد ان گداگر بچیوں کے فرار کو ناکام بنانے کی خاطر ان کی کڑی نگرانی کرتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور نیٹ ورک سامنے آنے کے بعد تمام گداگر بچوں اور بچیوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

 وی این ایس،پشاور