جیکب آباد5جولائی(اے پی پی): جیکب آباد پولیس کی کامیاب کارروائی۔جیکب آباد کی تاریخ میں منشیات کی بہت بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام۔1200 کلو گرام چرس برآمد، جبکہ بین الصوبائی منشیات گروہ کے سرغنہ 02 ملزمان گرفتار, مزدا ٹرک پولیس حراست میں۔ ایس ایس پی جیکب آباد جناب بشیر احمد بروہی کے سخت احکامات برائے منشیات کی روک تھام کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر SIP ہدایت اللہ بجارانی اور انچارج سی آئی اے SIP محمد علی کھوکر بمعہ اسٹاف نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر کی حدود سے گذرنے والی مزدہ ٹرک کو روک کر ضلع جیکب آباد کی تاریخ میں منشیات کی بھت بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا،مزدا ٹرک TKU-757 کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں منشیات 1200 کلو گرام چرس برآمد ہوئی،جبکہ 02 بین الصوبائی چرس اسمگلز 1. گل شاہ پٹہان سکنہ بلوچستان اور 02. محمد رسول پٹھان سکنہ قلہ عبداللہ بلوچستان کو گرفتار کر لیا گیا ہے،
گرفتار ملزم منشیات بلوچستان سے سندھ کی طرف اسمگل کر رہے تھے۔
وی این ایس، جیکب آباد











