سکھر۔13جولائی(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر خیرپور نے ڈی پی سی آر سے پولیو کے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک قومی فریضہ ہے جس میں سب کو ملکر دلچسپی، محنت اور ذمیداری کا مظاہرہ کرنا ہوگا جبکہ کورونا کی ٹیسٹنگ کو موثر بنانے کے لئے دو موبائل ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جس کو کامیاب بنانے کے لئے ٹی ایچ اوز کا کردار اہم ہے۔کھجور کی سیزن میں باہر سے آنیوالی لیبر فورس پر کڑی نظر رکھی جائے اور حساس یوسیز پر توجہ دی جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو پلانے سے رہ نہ جائے اور ٹارگیٹ کو حاصل کرنے کے لئے پی پی ایچ آئی اور آئی ایچ ایس کی جانب سے کسی قسم کی سستی قابل قبول نہیں ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے مائکروپلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دی جائے۔ اس سلسلے میں ڈی ایچ او خیرپور کی کارگردگی تسلی بخش ہے جبکہ بی ایچ یوز کو بھی کارگردگی بہتر بنانے چاہیے، کام میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس سے قبل ڈپٹی کمشنر خیرپور اسسٹنٹ انجینئرسول اور الیکٹریکل کے ہمراہ ڈی سی آفیس کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔دورے کے دوران موجود عملے سے کام کے متعلق آگاہی دریافت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمد علی قریشی نے اسسٹنٹ انجینئرز کو ہدایت جارے کرتے ہوئے کہا کے آفس میں مختلف جگہوں پر لائٹنگ، کلر، فنیشنگ سمیت تمام مرمت کے کام جلد مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے ڈومسائل برانچ کا دورہ کرتے ہوئے موجود عملے سے ڈیٹا انٹری، اسکیننگ اور فوٹو گرافی سمیت دیگر عمل کے متعلق بریفنگ لی اور وہاں موجود عوام کو ماسک اور سماجی دوری سمیت حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کی ہدایات جاری کی۔
وی این ایس، سکھر











