سکھر۔ 14جولائی(اے پی پی): نیب سکھر کے ہاتھوں گرفتار خورشید شاہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت مسلسل تیسری بار ملتوی ہو گئی، اس سے قبل بھی دوبار سماعت جج نہ ہونے کی وجہ ملتوی کی جاچکی ہے، ذرائع کیمطابق احتساب عدالت کے جج کی عدم تقرری کے باعث منگل کے روز کی سماعت بھی ملتوی کر دی گئی ، آئندہ سماعت 4 اگست کو ہوگی، احتساب عدالت میں خورشید شاہ سمیت 18 افراد کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کا ریفرنس زیرسماعت ہے۔
وی این ایس،سکھر











