لاہور، جولائی (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے چیئر مین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل محمد افضل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں کورونا سے بچاؤ کے لیے حکومتی اقدامات و سہولتوں کی فراہمی پر بات چیت کی گئی۔
گورنر چوہدری محمدسرور نے کورونا کیخلاف این ڈی ایم اے کے کردار کو سر اہا اور چیئر مین این ڈی ایم اے کوکورونا ریلیف اقدامات بارے بھی آگاہ کیا۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پی ڈی این کے ذریعے500کروڑ راشن سمیت دیگر امداد میں خرچ کر چکے ہیں۔ ڈاکٹرز سمیت13لاکھ افراد میں میڈیکل کٹس ‘ماسک ‘ پی پیز کٹس اور سینی ٹائزر تقسیم کیے ہیں۔
گور نر پنجاب نے کہا کہ جیلوں میں قیدیوں اور عملے کو ماسک اور سینی ٹائزر سمیت دیگر حفاظتی سامان بھی دیا ہے ۔پی ڈی این اے 13لاکھ سے زائد غریب خاندانوں کو راشن فراہم کرچکی ہے۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کورونا کیخلاف وزیر اعظم کی قیادت میں حکومتی اقدامات مثالی ہیں۔
چیئر مین این ڈی ایم اے نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کے حوالے سے صورتحال بہتری کی طرف جارہی ہے
شرح اموات میں کمی آئی، وینٹی لیٹر پر موجود افراد کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔ لیفٹینٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ عید کے موقعہ پر بھی کورونا سے بچائو کے لئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا ہوگا۔
اسمارٹ لاک ڈائون کے بہت اچھے رزلٹ آنے شروع ہوئے ہیں۔
وی این ایس، لاہور











