پشاور،15جولائی(اے پی پی): کے پی ایکسائز پولیس نے کوہاٹ روڈ زنگلی چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران کاروائی کرتے ہوئے دو مختلف گاڑیوں سے غیر قانونی اسلحہ و جعلی کرنسی برآمد کرلی۔
ایکسائز حکام نے ضبط شدہ اسلحہ اور جعلی کرنسی میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ گاڑی کے خفیہ خانوں سے درجنوں 12 بور،44 بور پستول اور دس ہزار کارتوس برآمد کیے گئے اسی طرح ناکہ بندی کے دوران دوسری گاڑی کی تلاشی پر دو افراد سے1 لاکھ 10ہزار جعلی کرنسی بھی برآمد ہوئی جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
دوسری جانب ایکسائز اینٹلجنس نے پشاور میں کاروائی کے دوران زکوڑی پل کے ساتھ ناکہ بندی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے آٹھ کلو گرام آئس برآمد کرلی جسکو سی این جی ٹینک میں چھپاکر سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ اس کیس میں دو برادر ملزمان کیخلاف تھانہ پہاڑی پورہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
وی این ایس،پشاور











