گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وائس چیئرمین شکایت سیل ناصر سلمان  کی ملاقات

193

لاہور،15 جولائی (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وائس چیئرمین وزیراعلی پنجاب شکایت سیل ناصر سلمان  نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مرزا عدیل جوائنٹ سیکرٹری پی ٹی آئی پنجاب، سینئر رہنما پی ٹی آئی خرم شہزاد، ملک امانت علی مشیر تاجران صدر پنجاب، انس دولہ فوکل پرسن وزیر اطلاعات پنجاب، بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی بہترین معاشی پالیسیوں کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔ تعمیراتی انڈسٹری سے تمام صنعتیں منسلک ہیں، بہترین پیکج کی وجہ بڑی سرمایہ کاری شامل رہی ہیں ۔

  چوہدری سرور نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ریکارڈ ترسیلات زر وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا ثبوت یے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس میں کامیاب اقدامات کی وجہ سے کمی آئی ہے۔ لیکن عوام کو ایس او پیز پر عملدرآمد جاری رکھنا ہوگا۔

ناصر سلمان نے کہا کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مخیر حضرات اور فلاحی اداروں کے ذریعے طبی سامان اور متاثرین کو راشن کی فراہمی کے بہترین اقدامات کیے ہیں۔ وزیراعلی عثمان بزدار کاروبار میں آسانی کے وزیر اعظم کے ویژن پر کامیابی سے عملدرآمد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب زرعی اصلاحات سے زرعی شعبہ ترقی کر رہا ہے۔

وی این ایس،لاہور