سکھر۔15جولائی(اے پی پی ): ایس ایس پی خیرپور جناب امیر سعود مگسی صاحب کی سربراہی میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے خیرپور پولیس کا فلیگ مارچ، فلیگ مارچ میں اے ایس پی سٹی خیرپور جناب سعد ارشد صاحب سمت ایس ایچ او تھانہ شہید غلام مرتضیٰ میرانی، بی سیکشن، انچارج چوکی شاہ لطیف، شاہ حسین اور 15 مدد گار کے جوانوں نے حصہ لیا، فلیگ مارچ مریم توپ سے، چھتری چوک، پنج گولا، سی آءڈی موڑ، نم موڑ، خاکی شاھ پل، گاڑھی پل، لقمان سمیت خیرپور سٹی کے مختلف علاقوں میں کیا گیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی خیرپور نے کہا کہ ضلع میں جرائم کا خاتمہ اور امن امان کی بحالی اولین ترجیح ہے،فلیگ مارچ کا مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد، سماجی برائیوں اور دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا ہے۔
وی این ایس، سکھر











