سردار احمد خان نیازی کا عارفوالا میں کینال ویو گارڈن کی افتتاحی تقریب میں شرکت

178

عارف والا، 15 جولائی ( اے پی پی):   عارفوالا کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری شہزاد احمد گجر کی کینال ویو گارڈن کی افتتاحی تقریب میں کوارڈینیٹر ٹو پرائم منسٹر پاکستان سردار احمد خان نیازی نے شرکت کی اور  مہمان خصوصی کوارڈینیٹر ٹو پرائم منسٹر سردار احمد خاں نیازی نے ربن کاٹ کر افتتاح کیا بعد ازاں عشائیہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کوارڈینیٹر ٹو پرائم منسٹر  سردار احمد خان نیازی نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچائو کے لیے عوام کو حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہوگا پاکستان تحریک انصاف عوام کی ضرویات زندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے عملی اقدامات کی طرف گامزن ہے نئے پاکستان کے لیے عوام کو صبر سے کام لینا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ کینال ویو گارڈن  پراجیکٹ بہت شاندار ہے زندگی کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے پلان کیا گیا ہے کم آمدنی والے افراد اس پراجیکٹ سے اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔

سعید نوئی/فاروق