ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن  کا  سندھ  حکومت   سے ایس او پیز  کے تحت  تعلیمی  ادارے کھولنے  کا  مطالبہ

207

سکھر، 16جولائی(اے پی پی ): ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن سندھ کے زیر اہتمام سکھر پریس کلب کے سامنے اساتذہ،سول سوسائٹی کے اراکین نے ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن سندھ کے چئیرمین بشیر احمد چنہ و دیگر قائدین کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی ۔

اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ  اسکولوں کی طویل بندش کے باعث وابستہ لاکھوں خاندانوں کا معاشی قتل ہورہا ہے۔

 اساتذہ و رہنماؤں نے وزیر اعلی سندھ ،وزیر تعلیم و دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کے ملک کے دیگر شہروں کی طرح ایس اوپیز کے تحت بند اسکول کھولنے کی اجازت دیکر سندھ کی تعلیم اور لاکھوں خاندانوں کو معاشی قتل عام سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

وی این ایس ،سکھر