بو رے والا، 20 جولائی (اے پی پی)؛ملک بھر میں جاری پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان نے بھی اپنے دفتر کے احاطہ میں مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا، اس موقع پر ڈی پی او احسان اللہ چوہان کے علاوہ ایس پی انوسٹی گیشن مطیع اللہ اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر فلک شیر بھٹی نے بھی پودے لگائے۔
پودے لگانے کے بعد دعا کی گئی جبکہ اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان کا کہنا تھا کہ اس مہم کے آغاز کا مقصد لوگوں کو شجرکاری کی اہمیت اور افادیت کی جانب راغب کرنا ہے محکمہ جنگلات کے وساطت سے دفاتر، پولیس لائنز اور تھانوں میں 5ہزار پودے لگائے جائیں گےجس سے بلاشبہ مستقبل میں ان تمام مقامات پر موسمی لحاظ سے ناصرف مثبت اثرات دیکھنے کو ملیں گے بلکہ صحت مند اور تندرست ماحول جیسے اقدامات کو بھی فروغ ملے گا۔
تقریب میں محکمہ جنگلات ڈی ایف او راجہ اظہر حیات اور بلاک آفیسر منظور احمد بھی موجود تھے
وی این ایس بو رے وال











