وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیرصدارت گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا اجلاس

255

کوئٹہ 20 جولائی (اے پی پی : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیرصدارت گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں گوادر کی ترقی سے متعلق مختلف امور کا جائزہ اور بعض اہم فیصلوں کی منظوری۔ڈی جی جی ڈی اے شاہ زیب کاکڑ نے اجلاس کو ایجنڈے، گوادر ماسٹر پلان پر عملدرآمد، قواعد وضوابط وقوانین کی تیاری کے عمل کی تعمیر، ٹاؤن پلاننگ اور بلڈنگ کنٹرول کے امور پر بریفنگ دی _گورننگ باڈی کی گوادر کے نئے ماسٹر پلان کے تحت تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافہ کے لئے جی ڈی اے کے آن لائن سسٹم کے قیام اور ون ونڈو آپریشن کے ذریعہ تعمیراتی شعبہ کو تمام سہولیات کی فراہمی کی ہدایت  کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تعمیراتی شعبہ کے لئے دیئے گئے تاریخی ریلیف پیکج سے ملک میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ریلیف پیکج سے نجی او رسرکاری شعبہ میں ترقیاتی عمل میں تیزی آئے گی اور گوادر کی ترقی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ   گوادر کو پانی کی فراہمی کے مسئلے کا دیرپا بنیادوں پر حل یقینی بنایا جائے گوادر اولڈ ٹاؤن کے ساتھ ساتھ نئی آبادیوں کو پانی کی تقسیم اور ترسیل کا ماسٹر پلان اور واٹرپالیسی تیار کی جائے۔ڈی جی جی ڈی اے نے اجلاس کو بتایا کہ محکمہ پی ایچ اے کے اشتراک سے مختلف ذرائع سے دستیاب پانی گوادر شہر تک پہنچانے کے منصوبوں پر کام جاری ہے گوادر کو پانی کی فراہمی کا منصوبہ تین فیز پر مشتمل ہے جس میں پہلا فیز مکمل کرلیاگیا ہے۔

وی این ایس، کوئٹہ