ملتان،21 جولائی(اے پی پی ): ملتان میں ہونے والی بارش کے بعد واسا میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ،تمام سیوریج اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے افسران، فیلڈ سٹاف کو ہنگامی بنیادوں پر ڈیوٹی کے لیے طلب کرکے شہر بھر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ۔
اس دوران ایم ڈی واسا کا شہر کے مختلف علاقوں،ڈسپوزل اسٹیشنز کا دورہ کیا اور ایم ڈی واسا نسیم خالد چانڈیو نے تمام شاہراہوں ،میٹرو روٹ سے جلد از جلد بارش کا پانی نکالنے کا حکم جاری کردیا اور شہر بھر سے بارش کے پانی کی نکاسی تک تمام افسران فیلڈ میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں نکاسی آب کا آپریشن جلد شروع کیا جائے تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
وی این ایس،ملتان











