لاہور،21جولائی(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے عالمی شہرت یافتہ لوک گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے منگل کو یہاں ملاقات کی ہے ، ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی پاکستان کا اثاثہ ہیں اور فن کی دنیا کا روشن اور تابندہ ستارہ ہیں ۔
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی آواز ہر صاحب ذوق شخص کے دل کو بھاتی ہے،انہوں نے دھرتی باسیوں کے درد کو گیتوں میں سمو دیا ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی مزاج پرسی کی ، صحت کے بارے میں دریافت کیا اور اس کے علاوہ انہوں نے عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی صحت کاملہ کیلئے دعا بھی کی۔
وی این ایس ، لاہور











