بورے والاسمیت ضلع بھر میں دوران بارش کرنٹ لگنے سے تین افراد جانبحق ہوگئے

104

بورے والا 21 جولائی (اے پی پی )؛ بورے والا سمیت ضلع بھر میں ہونے والی طوفانی بارش کے دوران تین افراد کرنٹ لگنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے کارخانہ بازار وہاڑی میں مقامی آڑھتی راو طیب جمیل  اور سنیک بار کا مالک ساجد نامی نوجوان بارش کے دوران پانی سے گزر رہے تھے کہ پانی میں کرنٹ آگیا اور دونوں جھٹکا لگنے سے زمین پر گرکر موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ بورے والا کی نواحی آبادی مدینہ کالونی کے رہائشی مکینک محسن علی اپنی ورکشاپ کھولنے کے لئے جونہی شٹر کو ہاتھ لگایا تو اس میں کرنٹ تھا جس سے چھو کر وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

وی این ایس بورے والا