ملتان21 جولائی (اے پی پی ):ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ڈاکٹر ملک عابد محمود نے کہا ہے کہ میٹرو روٹ گرین بیلٹ شہر کی اہم بیلٹ ہے۔ جس پر لگائے گئے پودے اور درخت نشوونما پاچکے ہیں۔بیلٹ کی تزئین و آرائش کے لیے ٹاسک دے دیا ہے۔بیلٹ کی صفائی پر خاص توجہ کی ضرورت ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے ملتان اعجاز حسین جنجوعہ کے ہمراہ گرین بیلٹ نادرن بائی پاس تا وہاڑی چوک کے دورہ کے موقع پر کیا،انہوں نے بی سی جی چوک کا دورہ بھی کیا۔
دورہ کے دوران ڈائریکٹر جنرل نے ہدایات جاری کرتے کہا کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے گرین بیلٹس کو صاف رکھنا اور سر سبز بنانا ضروری ہے۔میٹرو روٹ پر موجود پودوں کی ٹوپیریز بنا کر انہیں مزید خوبصورت بنائیں گے،جس کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پودوں کو کیڑوں مکوڑوں سے بچانے کے لیے روٹ پر سپرے کرایا گیا ہے۔
،چیئرمین پی ایچ اے نے کہا کہ بڑے درخت لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔بارہ سے چودہ فٹ درخت لگانے کا مقصد نشوونما کا یقینی بنانا ہے۔کلین اینڈ گرین وژن کے عملی جامہ پہنانے کے لیے گامزن ہے۔جولائی اور اگست میں شجرکاری کے سلسلے میں درخت اور پودے لگانے کا آغاز کردیا ہے۔
وی این ایس،ملتان











