وزیر اعظم  عمران خان   کے ویژن کے مطابق   ملتان  ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ون ونڈو سیل قائم

129

ملتان،17  جولائی (اے پی پی ): وزیر اعظم پاکستان کے ویژن اورگورنمنٹ آف پنجاب کے احکامات کے مطابق ایم ڈی اے میں ای خدمت سنٹر قائم کے قیام کے لئے اقدامات شروع کر دئے گئے ہیں۔اس مقصد کے لئے  ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس  نے ون ونڈو سیل کا دورہ کیا  جہاں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے محمد انور چوہدری  ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ای خدمت سنٹر گورنمنٹ کی طرف سے عوام کے لئے تمام تر سہولیات ایک چھت تلے مہیاکرنے کا بہترین منصوبہ ہے جس کے تحت ملتان کے شہریوں کے تعمیراتی شعبہ،بلڈنگ پلان کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کے نقشہ جات کی منظوری تک تمام مسائل کا حل ایک ہی دفتر میں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ای خدمت سنٹر کو جدید طرز پر تیار کیا جائے،نئے کمپیوٹر نصب کئے جائیں اور بہترین اور تربیت یا فتہ سٹاف کی ڈیوٹی لگائی جائے۔

ای خدمت سنٹر کے ذریعے سائلین گھر بیٹھے ایم ڈی اے سے کمپیشن سرٹیفکیٹ، لینڈ کنورژن، بلڈنگ پلان کی منظوری،پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم کی منظوری اور ٹریفک این ا و  سی کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ ایم ڈی اے میں ای خدمت سنٹر کے لئے سینئر آفیسر تعینات کیا جائے گا جو کہ ای خدمت سنٹر ایم ڈی اے میں موصول ہونے والی درخواست کو فوری طور پرا سس کروا کے موجودہ اسٹیٹس ای خدمت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرے گا، جس سے سائل اپنی درخواست کا موجودہ اسٹیٹس آن لائن  چیک کر سکے گا۔انہوں نے بتایا کہ  وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب خدمت سنٹر کی ورکنگ کوبرائے راست مونیٹر کریں گے۔

وی این  ایس،ملتان