ملتان میں انصا ف صحت کارڈ کی تقسیم

223

ملتان 21  جولائی( اے پی پی  )؛ ماہر تعلیم و سماجی رہنما راو محمد افضل نے  کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ پورے ہو رہے ہیں صحت جیسی بنیادی سہولت کے ساتھ ساتھ بستی خداداد میں ٹف ٹائل اور سیوریج کے مسائل بھی اب تیزی سے حل ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آنے والے وقتوں میں علاقے میں متوسط طبقہ کے لوگوں میں راشن کارڈ کا اجراء اور ہاوسنگ سکیم جیسے منصوبوں سے عوام جلد مستفید ہونگے انہوں نے کہا کہ علاقے کی ترقی کیلئے ہمیشہ اپنی خدمات جاری رکھوں گا۔ اس موقع پر سماجی رہنما میاں وقاص فرید قریشی نے کہا کہ انصاف صحت کارڈ کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے تاکہ وہ آسانی سے اپنا اعلاج کروا سکیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر بڑھتی ہوئی مہنگائی اور غربت کے باعث غریب آدمی کیلئے انصاف صحت کارڈ کسی نعمت سے کم نہیں ہے اس طرح کے پروگرام سے یقینا عوام کو ریلیف ملے گا۔ تقریب میں محمد ذیشان، حافظ اسد او رسکول ہذا کے ٹیچرز نے بھی شرکت کی۔

وی این ایس ملتان