معاون اطلاعات خیبرپختونخوا کامران بنگش کا کورونا ایمرجنسی کے دوران ڈیوٹی  سرانجام  دینے  والے  ملازمین کو خراج تحسین

100

پشاور،22جولائی  (اے پی پی): معاون اطلاعات و بلدیات خیبرپختونخوا کامران بنگش نے کہا  ہےکہ کورونا ایمرجنسی کے دوران سویپر، مالی، کٹھاکلی سمیت تمام ملازمین نے انتہائی ذمہ داری سے کام کیا جس پر صوبائی قیادت نے محکمہ بلدیات کی کارکردگی کی تعریف کی ہےاور بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

کامران بنگش نے کہا کہ بلدیاتی ملازمین کے تمام ایشوز جلد از جلد حل کریں گے کیونکہ ملازمین کی فلاح و بہبود  ہماری اولین  ترجیح ہے۔

 تقریب کے   ا ختتام  پر انھوں نے کورونا ایمرجنسی کے دوران مختلف نوعیت کی ڈیوٹی  سر انجام  دینے والوں  میں شیلڈز تقسیم کیے۔

تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی ظفر علی شاہ اور دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔

وی این ایس،پشاور