ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی کا خیرپور ہسپتال کا دورہ

159

خیرپور،28جولائی( اے پی پی ):ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی نے خیرپور ہسپتال میں این  آئی   سی وی ڈی شعبہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈاکٹروں سے ملاقات سمیت مریضوں کی عیادت کی۔

ایس ایس پی نے تمام ڈاکٹرزسے ملاقات کی  اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ایس ایس پی امیر سعود مگسی کا کہنا تھا کہ  تمام ڈاکٹر مسیحا پیشے سے وابستہ ہیں۔ڈاکٹر کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،کسی بھی ڈاکٹر کے ساتھ اگر کوئی مسئلہ ہے تو اس کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

وی این ایس ، خیرپور