ملتان؛ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس ساؤتھ پنجاب انعام غنی کی صدارت کرائم کنٹرول اجلاس

116

ملتان ، 28 جولائی ( اے پی پی ): ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس ساؤتھ پنجاب انعام غنی کی صدارت کرائم کنٹرول اجلاس منگل کو یہاں منعقد ہوا،اجلاس میں جنوبی پنجاب کے کرائم گراف اور پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب انعام غنی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو کرائم فری بنانے کا ٹاسک لیکر عہدہ سنبھالا ہے ،پولیس کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کیلئے انصاف کی فراہمی ناگزیر ہے۔انہوں  نے کہا کہ روایتی پولیسنگ کے بجائے مظلوم کی دادرسی کیلئے انقلابی اصلاحات پر عمل پیرا ہیں ،سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں اور گینگ لیڈرز کیخلاف آپریشن تیز کیا جائے گا۔پولیس کا مورال بلند کرنے کیلئے تھانے کی سطح پر آپریشنل سہولیات میں اضافہ کرینگے۔

اجلاس کو ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان کی جانب سے ملتان رینج کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی ، انعام غنی  نے  ہدایت  کی کہ آر پی آوز اپنی متعلقہ رینج میں کمیونٹی پولیسنگ پر خصوصی فوکس کریں۔

اجلا س  کو آر پی او ملتان نے  بتایا   کہ تھانوں کی سطح پر تفتیش کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے جبکہ عیدالاضحی کے سلسلے میں فول پروف سکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے۔

اجلاس میں آر پی او بہاولپور زبیر دریشک اور آر پی او ڈیرہ غازی خان عمران احمر نے بھی بریفننگ دی۔

وی این  ایس ، ملتان