وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے حوالے  سے اجلاس

93

کوئٹہ،29جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کے آئندہ ماہ منعقد ہونے والے اجلاس کی تیاری کا جائزہ لیا گیا، سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ محمد علی کاکڑ نے اجلاس کو  مشترکہ مفادات کونسل کے ایجنڈہ میں شامل نکات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کونسل کے اجلاس کا ایجنڈہ 20نکات پر مشتمل ہے، اجلاس میں ایجنڈے پر غور کرتے ہوئے اس حوالے سے بلوچستان کے موقف کو حتمی شکل دی گئی۔

 وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری زاہد سلیم، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری آبپاشی، سیکریٹری ہائر ایجوکیشن، سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

 اے پی پی  /محمد بلال اعوان/حامد