اسلام آباد،04 اگست(اے پی پی ): ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد نے کہا ہے کہ پولیس شہداء قوم کے محسن اور ہیروز ہیں۔
4 اگست کو یوم شہدا پولیس کے موقع پر اڈی آئی جی موٹروے پولیس اشفاق احمد نے اپنے پیغام میں کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر اور طرہ امتیاز ہیں ۔
انہوں نےمزید کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔موٹروے پولیس افسران شہداء کی فیملی سے مل کر تحائف پیش کریں گے تاکہ ان کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جاسکے ۔
وی این ایس،اسلام آباد











