یوم استحصال کشمیر پر کرک میں ریلی،کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھنے کا عزم

83

کرک،05اگست(اے پی پی):ملک بھر کی طرح کرک میں بھی پانچ اگست کشمیریوں سے یکجہتی کے طور پر منایا گیا،ضلعی انتطامیہ کے زیراہتمام ڈی سی آفس سے تحصیل چوک تک ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں ایم این اے شاھد خٹک، ڈپٹی کمشنر شاہ رخ علی خان سمیت سرکاری و غیر سرکاری افراد کی  بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔

ریلی کے دوران مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تحصیل چوک میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور عزم کیا گیا کہ حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھی جائے گی۔

مقررین ریلی نے حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کو پاکستانی نقشے میں شامل کرنے کا  بھی خیر مقدم کیا جبکہ ریلی میں کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔

 وی این ایس، کرک