گھوٹکی:  کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم استحصال کشمیر منا یا  جا رہا ہے

86

گھوٹکی 5 اگست     (اے پی پی)؛ملک بھر کی طرح میرپور ماتھیلو میں بھی ضلعی انتظامیہ اور سیاسی سماجی رہنماؤں کی جانب سے کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر گھنٹہ گھر سے بھٹائی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت مخالف اور کشمیر کے حق میں نعرے درج تھے۔

 مقررین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کو آج ایک سال مکمل ہوگیا ہے جبکہ کشمیر میں بھارتی بربریت پر عالمی دنیا کی خاموشی باعثِ تشویش ہے ۔ رہنماؤں کی جانب سے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور عالمی دنیا کی خاموشی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

 وی این ایس ، گھوٹکی