کمشنر شان الحق کی زیرصدارت ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا  جائزہ اجلاس

86

ملتان ،20 اگست (اے پی پی ): کمشنر شان الحق نے کہا کہ حکومت پنجاب تعمیراتی منصوبوں میں شفافیت اور معیارکی  خواہاں ہے،ملتان کی تعمیر و ترقی کیلئے خصوصی فنڈنگ کی جارہی ہے،افسران فیلڈ  کا دورہ  کریں تاکہ موقع پر درپیش مسائل کا ادراک ہوسکے۔

ان خیالات کا ا ظہار انہوں  نے  ملتان  میں ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت بارے جائزہ اجلاس کی  صدارت کرتے  ہوئے  کیا۔انہوں نے   ہدایت کی  کہ  تکمیل شدہ سکیموں کا پی سی 4 کمشنر آفس  میں  فوری  جمع کروایا  جائے ،انہوں نے  کہا کہ  عوامی منصوبوں کی تکمیل میں معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں کروں گا۔

اجلاس میں ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی نے کہا کہ ڈویژن میں 7 ارب 55 کروڑ کی 340 سکیمیں جاری ہیں، حکومت پنجاب نے سالانہ ترقیاتی سکیموں کی مد میں 5 ارب 28 کروڑ روپے کی پہلی قسط جاری کردی۔انہوں نے کہا کہ ابتک 1 ارب 9 کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں، کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز 1 میں 1 ارب 95 کروڑ کی لاگت سے 253 سکیمیں مکمل کی جاچکی ہیں۔کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز 2 میں 2 ارب 10 کروڑ کی 249 سکیمیں شامل ہیں سی ڈی پی فیز2 کی 227 سکیموں پر کام جاری ہے۔

ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ نے کہا کہ سی ڈی پی 2 کی 12 سکیوں کے ٹینڈر 28 اگست کو کھلیں گےترقیاتی گولز فیز 1 میں 1 ارب 65 کروڑ کی 853 سکیمیں شامل ہیں۔ وقاص خاکوانی نے کہا کہ ترقیاتی گولز فیز 2 کی 484 سکیموں میں سے 312 سکیموں پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرملتان عامر خان بھی موجودتھے اور اجلاس میں ڈویژن بھر کے قومی محکموں کے افسران شریک ہوئے۔