یکم محرم سے 10محرم تک دفعہ 144کے نفاذ کا اعلان

169

تھرپارکر، 20 اگست (اے پی پی):   ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوہو نے محکمہ داخلہ حکومت سندھ کی ہدایات کی روشنی میں ضلع تھرپارکر میں محرم الحرام کے دوران امن امان کی صورتحال بہترو برقرا رکھنے کے لئے یکم محرم سے 10محرم تک دفعہ 144کے نفاذ کا اعلان کردیا۔ جس کے تحت 9اور 10محرم الحرام کو ضلع بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، ہتھیاروں کی نمائش پر پابندی ہوگی، مجالس، جلوس اور تازئیے کے ساتھ 5سے زائد افراد کے جمع ہونے پر بھی پابندی ہوگی۔ انتشار پھلانے والے پوسٹر، وال چاکنگ، پینا فلیکس لگانے پر بھی مکمل پابندی ہوگی، طیش دلانے والی تقاریر، ویڈیوآڈیوکیسٹ  اور ڈی وی ڈی چلانے پر بھی پابندی ہوگی۔نئی جگہوں پر مجالس و جلوس کا انعقاد متعلقہ حکام کی اجازت کے بغیر کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے محرم الحرام کے دوران ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔