خیرپور۔20 اگست(اے پی پی )ضلع انتظامیہ، پولیس اور رینجرز کی جانب سے محرم الحرام کے سلسلے میں چھٹی بڑی امام بارہوں، ماتمی جلوسوں کے روٹس، سکیورٹی، صفائی ستھرائی اور دیگر تمام انتظاموں کا جائزہ لینے کے لئے نو ¿ں گوٹھ، پنجگلہ چوک، لقمان، چانڈیا موڑ، بڑا علم سمیت شہر کی تمام ماتمی جلوسوں کے روٹس کا دورا کیا گیا۔
دورے کے دوران حفاظتی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر احمد علی قریشی نے کہا کہ تمام قانون لاگو کرنے والے ادارے مذہبی علمائ، متولین اور دیگر متعلقہ سے رابطے میں رہیں اور انتہائی حساس اور نارمل جلوسوں اور مجالس کی اچھے طریقے سے نگرانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام امام بارگاہوں کے باہر واک تھرو گیٹس قائم کئے جائیں اور پارکنگ ایریا 200 میٹر کے فاصلے پر قائم کی جائیں۔
انہوں نے پبلک ہیلتھ اور میونسپل کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران صفائی ستھرائی کا نظام بہتر کیا جائے اور راستوں سے پتھر، مٹی،گندا پانی سمیت تمام تمیرات میں استعمال ہونے والے سامان کو ہٹایا جائے اور راستوں کو کو جلوسوں کے لئے صاف کرایا جائے تاکہ ماتمی جلوسوں کو گزرتے وقت کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہوسکے۔ اس سلسلے میں اسپیشل ٹیمیں جوڑی جائیں جو روڈ راستوں سے تمام رکاوٹیں فوری طور ہٹانے میں اپنا کردار ادا کریں۔











