کوہلو؛ رکن صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری  کا  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

291

کوہلو،22اگست(اے پی پی ): رکن صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا، اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر اصغر مری نے رکن اسمبلی کو تفصیلی بریفنگ دی، میر نصیب اللہ نے ڈی ایچ کیو کے تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا اور زیر علاج مریضوں کی عیادت کی  اور ہسپتال میں ادویات کی قلت پر ڈائریکٹر ایم ایس ڈی سے ٹیلفونک رابطہ کرکے فوری طور پر ڈی ایچ کیو میں ادویات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی جس پر ایم ایس ڈی نے دو دنوں کے اندر ادویات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

 اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔صحت، تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے پی ایس ڈی پی میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شامل کئے ہیں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی تبدیلی کے افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے، جام کمال کی قیادت میں صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں، وفاقی حکومت صوبے میں جلد ہیلتھ کارڈ فراہم کرے گی۔انہوں نے  کہا کہ  عمران خان بلوچستان کی تعمیر وترقی میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔