کوئٹہ؛چیف سیکرٹری بلوچستان نے سستا آٹا موبائل سیل پوائنٹ کا افتتاح کر دیا

107

کوئٹہ، 25اگست (اے پی پی ):چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے صوبائی حکومت کی جانب سے دربار میرج ہال نزد ریلوے اسٹیشن زرغون روڈ کے  مقام  پر  سستا آٹا موبائل سیل پوائنٹ کا افتتاح  کرد یا ۔

اس موقع پر سیکرٹری  خوراک نور احمد پرکانی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ خوراک کی جانب سے اس وقت پورے کوئٹہ میں 8 سیل پوائنٹس مکمل فنکشنل ہیں، جہاں پر کوئٹہ کے عوام کو 20 کلو آٹے کا تھیلا 930 روپے کا باآسانی مل رہا ہےجبکہ سریاب  روڈ پر ایک مستقل سیل پوانٹ قائم کر دیا گیا۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان   کیجانب  سے جس طرح آٹے کی خریداری میں عوام کو رعایت دی جارہی ہے اسی طرح باقی اشیاء خوردونوش میں بھی عوام کو مکمل  رعایت دینے کی کوشش کرے گی۔