لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے صوبائی وزیر انر جی ڈاکٹر اختر ملک کی ملاقات

162

لاہور،25 اگست  (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے صوبائی وزیر انر جی ڈاکٹر اختر ملک اور دیگر شخصیات نے منگل کو یہاں ملاقات کی، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی تمام تر توجہ ملک کو طویل مدتی استحکام دینے پر مرکوز ہے،  معیشت کے استحکام کیلئے مختصر اور طویل مدتی پالیسیوں پر کام ہورہا ہے،معاشی مضبوطی کیلئے حکومت مشکل اور سخت فیصلے بھی کر رہی ہے۔

گورنر پنجاب  کا کہنا تھا کہ عوام سیاسی مخالفین نہیں، حکومتی بیانیہ کیساتھ کھڑی ہے، وزیرا عظم عمران خان اصولوں پر ڈٹے ہیں پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔انہوں  نے کہا کہ حکومت نے سخت فیصلوں کے بعد معیشت کو سنبھالا ہے جبکہ  ہر گزرتے دن کیساتھ دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہورہا ہے۔

گور نر پنجاب نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومتی پالیسوں کا محور ہر شعبے میں عوام کو ریلیف دینا ہے۔ ہم اداروں میں اصلاحات لارہے ہیں، میرٹ پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  کورونا پھیلاو روکنے کیلئے محرم الحرام بھی ایس او پیز پر عمل کر نا ہوگا،  ہم سب نے ملکر کورونا کو شکست دینی ہے ، اس لیے احتیاطی تدابیر پر سب کو  عمل کرنا ہو گا۔