پنجاب اور خیبر پختونخواہ سے ٹڈی دل کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر

98

اسلام آباد ، 25 اگست (اے پی پی):نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر(این ایل سی سی ) کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخواہ سے ٹڈی دل کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

 منگل کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان اور سندھ میں ٹڈی موجود ہے جس کے خلاف مشترکہ ٹیموں کا انسداد ٹڈی دل کیلئے آپریشن جاری ہے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 204879 ہیکٹرز رقبے کا سروے مکمل کی گیا ہے۔ 24 گھنٹوں میں تھرپارکر اور لسبیلہ میں 775 ہیکٹر رقبے پر کنٹرول آپریشن کیا گیا ہے۔

 این ایل سی سی کے مطابق 6 ماہ کے دوران 1120798 ہیکٹرز رقبے پر سپرے کر کے ٹڈی دل کا خاتمہ کیا گیا ہے۔