بلوچستان عوامی پارٹی   نوشکی کے انتخابات کا اعلان ،سابق صوبائی وزیر حاجی میر غلام دستگیر بادینی ضلعی صدر  منتخب

130

 

 

نوشکی،26 اگست (اے پی پی ): بلوچستان عوامی پارٹی   نوشکی کے انتخابات کا اعلان کر دیا   گیا ، سابق صوبائی وزیر حاجی میر غلام دستگیر بادینی ضلعی صدر  اور میر عبدالرحمن لانگو سیکریٹری جنرل منتخب۔

  گزشتہ روز نو شکی ضلع کونسل ہال میں باپ پارٹی نوشکی کے زیر اہتمام ورکرز کنوینشن منعقد کیا گیا جس میں بلوچستان عوامی پارٹی رخشان ڈویژن کے آرگنائزر و مشیر وزیر اعلی بلوچستان میر اعجاز خان سنجرانی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر میر اعجاز خان سنجرانی نے باپ پارٹی نوشکی کےکونسلروں کے انتخاب کردہ نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کہ حاجی میر غلام دستگیر بادینی باپ پارٹی نوشکی کے صدر اور عبدالرحمن لا نگو جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے ہیں، انہوں نے نومنتخب صدر اور سیکریٹری سے ان کے عہدے کا حلف بھی لیا اور مبارکباد دی۔

 اس موقع  پر ورکرز کنویشن سے میر اعجاز خان سنجرانی ،نومنتخب ضلعی صدر حاجی میر غلام دستگیر بادینی ،سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشروانی ،سیکریٹری آرگنائزرملک خدابِخش،محب اللہ ترین ،عبدالفتاح جمالی ، میر عبدالرحمن لانگو، عبدالستار بادینی، سلیم دوست جمالدینی،  ماسٹر عبدالرشید مینگل، میر سمیع اللہ بادینی نے خطاب کیا۔