فرقہ واریت اور انتشار کو شکست دینے کیلئے باہمی اتفاق اور احترام بہت ضروری ہے: نورغلام آفریدی، صدر جے آئی یوتھ

111

پشاور، 28اگست(اے پی پی): صدر جے آئی یوتھ ضلع پشاور نورغلام آفریدی نے کہا ہے کہ محرم الحرام ایک مقدس اور اسلامی سال کا پہلا مہینہ  ہے اور ہمکو امن و بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔

محرم الحرام کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ مہینہ اہل بیت کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے کہ کیسے انہوں نے باطل کا جرات و ہمت سے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

نورغلام نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے افراد کی ذمہ داری ہے کہ ایکدوسرے کے جذبات کا خیال رکھیں اور اپنی ساری توجہ اخوت و بھائی چارے کے فروغ پر مرکوز کر دیں۔