نو ویں محرم الحرام میں  سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ؛ ڈی پی او بہاولپور صہیب اشرف

165

احمدپورشرقیہ، 29 اگست (اے پی پی ): ڈی پی او بہاولپور صہیب اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نو ویں محرم الحرام میں  سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،پولیس اہلکار  مجالس کی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہیں ہے۔

ڈی ایس پی نے بتایا کہ رینجرز ، پاک آرمی کے دستے ،سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 ،محکمہ واپڈ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں اور  امن و امان قائم رکھنے کے لئےامام بارگاہوں میں موجود رہیں گے ۔

انہوں نے  کہا کہ ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ جدید عرفان اکبر موقع پر موجود سیکیورٹی انتظامات خود چیک کر رہے ہیں، یتھیجی کی حدود میں داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی سخت اور ڈبل سواری پر پابندی ہو گی، اہم جلوسوں اور مجالس کی سی سی ٹی وی کیمرہ جات کے ذریعے مانیٹرنگ ہو کر رہیں ہے ۔

ڈی پی او بہاولپور نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ بہاولپور کی ہر تحصیل سیکورٹی انتظامات میں خود چیک کر رہا ہوں ،امام بارگاہوں میں خواتین کو چیک کرنے کے لیے لیڈیز پولیس بھی تعینات ہے ،شہری امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں کسی بھی مشکوک سرگرمی پر پولیس کو اطلاع دیں۔