سکھر:پاک فوج کا شہید جوان محمد سلیم نواں گوٹھ قبرستان میں سپردِ خاک

115

سکھر،01 ستمبر(اے پی پی): جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان محمد سلیم کا جسد خاکی سکھر پہنچ گیا، جسد خاکی نیو پنڈ کے علاقے میں پہنچنے پر فضا پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

 نیوپنڈ کے علاقے میں شہید جوان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران و جوان اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور  فوجی اعزاز و سلامی کے ساتھ شہید کی  نواں گوٹھ قبرستان میں تدفین کی گئی۔

شہید نوجوان شادی شدہ تھا اور پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔