تھرپارکر،01 ستمبر(اے پی پی): تھرپارکر کے مختلف دیہاتوں سڈیو، مالہیار، بھارملیو، پابوہر، ساکری، ساکریو اور ان سے ملحقہ کئی دیگر دیہاتوں میں تیز طوفانی بارش کی وجہ سے مٹی سے بنے ہوۓ کچے مکانات ٹوٹ گئے ہیں، جس کی وجہ سے غریب لوگ بے گھر ہو گئے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اب تک کوئی امداد یا بارش سے بچنے کہ لیے خیمے نہیں دیے گئے ہیں











