سوات، یکم ستمبر(اے پی پی): سوات ضلع بھر میں گزشتہ رات سے جاری مسلسل بارش کیوجہ سے مدین کے مختلف مقامات میں سیلاب آنے کے اطلاعات جاری ہو گئیں، مدین چیل کی ندی میں شدید طغیانی آگئی،بڈالئی کا رابطہ پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا،متعدد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
دریائے سوات میں اونچے درجے کا سیلاب آنے سے سوات اور بشام کا زمینی رابطہ منقطع اور چیل روڈ پر نو گاوں کو ملانے والا ڈبرگے پل اور بلال مسجد بھی پانی میں بہہ گئی ہے ۔ شرینگل اپر دیر میں بھی سیلابی ریلہ داخل ہوگیا دریائے پنجکوڑہ کنارے باسیوں کو الرٹ جاری ندی نالوں کے نزدیک ہوٹلز مالکان اور گھروں میں رہنے والے باشندگان مخفوظ مقامات پر منتقل ہونے لگے۔
سوات ریسکیو 1122 کی ٹیمیں مختلف مقامات پر امدادی کاروائیوں میں مصروف عمل ہیں، مدین بحرین میں متعدد بچوں کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے اہلکار دریائے سوات کے قریب جانے سے لوگوں منع کر رہے ہیں۔











